Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججوں کو برطرف کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججوں کو برطرف کردیا
January 3, 2017

کراچی (92نیوز) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور کرپشن کے الزام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو سول ججوں کو برطرف کردیا۔

برطرف ہونے والے ججوں میں افضل روشن اور سلیم قمبرانی شامل ہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں ججوں کو الزامات پر معطل کردیا تھا۔ تحقیقات کے بعد دونوں ججوں کو الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔