Sunday, September 8, 2024

چیف جسٹس رات کو خواب دیکھے اور صبح سوموٹو ایکشن لے ایسا نہیں ہونا چاہیے: جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس رات کو خواب دیکھے اور صبح سوموٹو ایکشن لے ایسا نہیں ہونا چاہیے: جسٹس ثاقب نثار
January 16, 2016
  لاہور(92نیوز)سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ  کوئی چیف جسٹس رات کوخواب دیکھے اورصبح کو سوموٹو ایکشن لے ایک فورم بنایا جائے جو سوموٹو کے لیے چیف جسٹس کو سفارش کرے خوداحتسابی گھر سے شروع ہونی چاہیے اور  احتساب کے بغیر عدلیہ موثر ادارہ نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور میں ایک سیمینار ہواجس میں  جسٹس ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی چیف جسٹس رات کوخواب دیکھے اورصبح کو سوموٹو ایکشن لے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ سوموٹوایکشن کے بارے میں سپریم کورٹ رولز میں ترمیم ہونی چاہیےایسا فورم بنایا جائے جو سوموٹو کے لیے چیف جسٹس کو سفارش کرے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ خوداحتسابی گھر سے شروع ہونی چاہیے اپنا احتساب کرنے تک دوسروں کا احتساب نہیں کر سکتے یہ کیسے ممکن ہے کہ انیس سو ستر کے بعد کسی جج نے مس کنڈکٹ نہیں کیا احتساب کے بغیر عدلیہ موثر ادارہ نہیں بن سکتا جس دن عدلیہ میں احتساب ہو گیا پھر دیکھیں گے کون ہڑتال کرتا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سول جج کی توہین پوری عدلیہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تذلیل کر کے پسند کے فیصلے نہیں لیے جا سکتے ہم نے انصاف قانون کے مطابق کرنا ہے ہم سلطان کے قاضی نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ چار ہزار ججز کے ذریعے اٹھارہ لاکھ مقدمات کو نمٹانا انسانی طور پر ممکن نہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدلیہ اختیارات کے خلاف ایک ڈھال ہے  جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کوئی جج کرپٹ یا نااہل ہے تو اسے گھرچلے جانا چاہیےاور ججز کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔