Friday, March 29, 2024

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی بغیر ماسک آنیوالی خاتون وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی بغیر ماسک آنیوالی خاتون وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت
November 30, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ماسک کے بغیر خاتون وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں روسٹرم پر آگئی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی ۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیر ماسک کے روسٹرم پرکھڑے ہونے کی اجازت نہیں،خاتون وکیل چیف جسٹس کی ہدایت کے بعد کمرہ عدالت سے باہر چلی گئی اوردوبارہ ماسک پہن کمرہ عدالت میں آئی۔

مکمل ماسک نہ پہننے پرعدالت نے خاتون وکیل  کومکمل ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی ۔