Wednesday, April 24, 2024

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کا ضلع کچہری کا دورہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کا ضلع کچہری کا دورہ
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلع کچہری کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ کئی کام جو حکومت کو کرنا چاہیئں وہ بھی ہم کر رہے ہیں۔ عدالتیں 70 سال سے جہاں کام کر رہی ہیں انہیں یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا سیشن جج نے ٹیم مقرر کی جو انتظامیہ کے ساتھ جیل کا دورہ کر رہی ہے۔ جیل میں قیدیوں کا گنجائش سے زیادہ ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ادھر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم دو ججز نے سنٹرل جیل مردان، صوابی اور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 18 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔