Monday, September 16, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر اہم عمارتوں کے سامنے سے بیریئرز ہٹا دیئے گئے

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر اہم عمارتوں کے سامنے سے بیریئرز ہٹا دیئے گئے
February 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے نام پر بنائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔
رکاوٹیں ہٹا کرعام ٹریفک کے لئے سڑکیں کھول دی گئیں ۔ سڑکوں پر آمدورفت میں آسانی پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔
شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا ۔
جن مقامات سے رکاوٹیں ہٹائی گئیں ہیں ان میں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن، منہاج القرآن سیکرٹریٹ، مرکز القادسیہ ،آئی جی پنجاب آفس، پولیس لائنز اور گورنرہاؤس مال روڈ بھی شامل ہیں ۔