Sunday, April 28, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان کا مہنگی گاڑیوں کے استعمال پر از خود نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کا مہنگی گاڑیوں کے استعمال پر از خود نوٹس
April 14, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے مہنگی گاڑیوں کے استعمال پر از خود نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھر کے وفاقی و صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب کر لی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی پر آئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بریفنگ کے دوران لگژری گاڑیوں کے استعمال پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےازخود نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے صحت اور تعلیم کی صورتحال خراب ہے اور افسران لگژری گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹس جاری کیا ۔ بتایا جائےکتنے سرکاری افسران کے زیر استعمال حیثیت سے زائد لگژری گاڑیاں ہیں ، تمام صوبوں کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی بھی رپورٹ دی جائے ۔ عدالت نے تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو 15 دنوں میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔