Sunday, April 28, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان کا ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم جاری

چیف جسٹس آف پاکستان کا ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم جاری
April 14, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے ریلوے کا مکمل آڈت کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس  آف پاکستان  جسٹس  میاں ثاقب کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ریلوے کے 60 ارب کے خسارے پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  اگر  اداروں کی عزت نہیں کی کریں گے  تو کوئی آپ کی عزت نہیں کرے گا ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے کے 60 ارب  کے خسارے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان سخت و دلچسپ جملوں کا مکالمہ بھی ہوا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کو روسٹرم پر لوہے کے چنوں سمیت طلب کیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق سے استفسار کیا کہ چند دن پہلے آپ جہاں گئے تهے جانتے ہیں وہاں آپکی باڈی لینگوئج کیا تهی؟ جس کے جواب پر سعد رفیق نے کہا کہ میری عزیز داری ہے صرف چائے پینے گیا تها ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہتر جانتا ہوں کہ آپ کون سی چائے پہنے گئے تھے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جومرضی کر لیں  صرف میرٹ کو سنو گا ۔ ادھر سپریم کورٹ نے بلایا تو وزیر ریلوے نے واویلا شروع کر دیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ، زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،پھر کسی بات کو پکڑا جائے گا ۔ وزیر ریلوے نےکہا کہ میری سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن میرے خاندان کی قربانیوں سے نہیں۔ میں ضیاءالحق کےساتھیوں میں شامل نہیں ہوں۔ ریلوے میں پوری جان لگائی،آج ریلوے 50 ارب کماتا ہے جبکہ خسارہ 35 ارب روپے کا ہے۔