Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم
July 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کرپشن کیسز جلد نمٹانے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاکھڑا کول مائننگ پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے نیب کے سال 2000 کے ریفرنسز فیصلوں کے منتظر ہیں۔ چئیرمین نیب بتائیں زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلیے کیا حکمت عملی بنائی ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے حکومت اور نیب نے فوری اقدامات نہ کیے تو نیب قانون غیر موثر جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 5 احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی ایک ہفتے میں نہ ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ نیب ریفرنسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے نیب قانون بنانے کا مقصد ختم ہو گیا ہے۔ 20، 20 سال سے نیب کے ریفرنسز زیرالتوا ہیں۔ فیصلے کیوں نہیں ہو رہے۔ کیا نیب اپنے قانون کی عملدرای میں سنجیدہ ہے؟؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق نیب ریفرنسز کا فیصلہ تو 30 دن میں ہونا چاہیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل ، پراسیکیوٹر جنرل ، سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کوجلد نمٹانے سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں۔