Saturday, May 18, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار
May 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک مناسب قانون سازی نہیں ہوتی سپریم کورٹ پاناما لیکس پر کمیشن نہیں بنا سکتی۔ سپریم کورٹ نے بال دوبارہ سیاست دانوں کی کورٹ میں پھینک دی۔ حکومتی درخواست مسترد کر کے ٹی او آرز طے ہونے تک جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔ اس سلسلےمیں چیف جسٹس کی جانب سے وزارت قانون کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مناسب قانون سازی نہیں ہوتی سپریم کورٹ پاناما لیکس پر کمیشن نہیں بنا سکتی۔ پہلے ٹی اوآرز کو آپس میں طے کیا جائے کیونکہ جو ٹرمز آف ریفرنس دئیے گئے ہیں ان کے مکمل ہونے میں برسوں لگ جائیں گے۔ موجودہ ٹی اوآرز پر کمیشن بے اختیار ہو گا جس سے کمیشن کی بدنامی ہو گی۔ رجسٹرارسپریم کورٹ کی طرف سے وزرات قانون کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ انکوائری کمیشن کےلئےقانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے بھیجا گیا خط بھی نامکمل ہے۔ اس میں  ایسے افراد کا نام واضح نہیں جن کےخلاف انکوائری کی جانی ہے۔ ٹی او آرز کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ سپریم کورٹ کے انکار کے بعد حکومت کیا حکمت عملی بناتی ہے یہ جلد ہی پتہ چل جائے گا۔