Friday, March 29, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ لندن پہنچ گئے

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ لندن پہنچ گئے
June 8, 2019
 لندن (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ لندن پہنچ گئے۔ چیف جسٹس کیمبرج یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کریں گے۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت وہ میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے سے قاصرہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا میرا یہ دورہ میڈیا کےلیے نہیں ہے اس لیے معذرت چاہتا ہوں۔