Wednesday, April 24, 2024

چیف جسٹس آصف کھوسہ کا شمار عظیم ترین قانون دانوں میں ہوتا ہے ، وزیراعظم

چیف جسٹس آصف کھوسہ کا شمار عظیم ترین قانون دانوں میں ہوتا ہے ، وزیراعظم
November 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے چیف جسٹس آصف کھوسہ کا شمار عظیم ترین قانون دانوں میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا شمار ان عظیم ترین قانون دانوں میں ہوتا ہے جنہیں پاکستان نے جنم دیا، میری نگاہ میں ان کی بلند پایہ قدرومنزلت ہے۔ ہم 23 برس قبل قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کا علم بلند کرنے والی پہلی جماعت تھے۔ 2007 میں عدلیہ کی آزادی کی تحریک کا مرحلہ آیا تو میری جماعت صف اول میں کھڑی ہوئی، مجھے قید میں بھی ڈالا گیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1200038027428544513 وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا اداروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پاکستان کو عدم استحکام کی آگ میں گرتا دیکھنے کے خواہاں عناصر کیلئے آج کا دن نہایت مایوس کن ثابت ہوا ہو گا۔ خواہشات کے تاروپود بکھرتے دیکھ کر ہماری صفوں میں موجود مافیاز اور بیرونی دشمنوں کے سینوں پر ضرور سانپ لوٹے ہوں گے۔ چوری شدہ دولت بیرون ملک چھپانے والے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن نے سوچا تھا ادارے لڑ پڑیں گے، پچھلے دنوں میں ملک کو ڈی اسٹیبلائز کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔ وزیراعظم نے کہا گزشتہ ادوار میں اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو تعینات کیا گیا، میرٹ ختم ہونے سے ادارے کمزور ہوئے، ہماری حکومت نے میرٹ کو فروغ دیا، ہرجگہ میرٹ پر لوگوں کو لگایا، پاکستان میں ڈیموکریسی میچور ہوتی جارہی ہے۔ وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا، قانونی نکات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔