Friday, March 29, 2024

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کا لاہور چیمبر کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کا لاہور چیمبر کا دورہ
November 19, 2020
لاہور (92 نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔ ارشد ملک نے کہا پی آئی اے نے میرٹ کے برعکس کسی ملازم کو نہیں نکالا۔ مشکوک لائسنسز پر پی آئی اے نے انکوائری کی ہے ۔ 141 پائلٹس کی رپورٹ تھی۔ 30 کے فیصلے ہو چکے جبکہ 16 کلئیر نہیں ہے۔ رضا کارانہ طور پر پی آئی اے چھوڑنے والوں کیلئے حکومت نے ایک پیکیج دیا ہے۔ تاجروں کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو نے پی آئی اے کی سیٹوں کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔ انہوں نے کہا سیٹوں کی حالت بہتر کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔ لاہور چیمبر کو ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ دینے پر غور کیا جائے گا۔ ارشد ملک نے مزید کہا سڑکوں کی حالت بہتر ہونے کی وجہ سے لوگوں نے پی آئی اے کی بجائے بسوں پر سفر کو ترجیح دی ۔ سفر کیلئے بسوں کو ترجیح دئیے جانے پر بہاولپور آپریشن منسوخ ہوا۔ جنوبی پنجاب کے لوگ لاہور آنے کی بجائے ملتان سے فلائٹ لینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ موسمی مشکلات کی وجہ سے مظفر آباد آپریشن منسوخ ہے۔ کویڈ کی وجہ سے کچھ ملکوں کی فلائٹس آپریشن منسوخ ہیں۔