Tuesday, April 23, 2024

چیف الیکشن کمشنر کیلئے پیپلزپارٹی نے عرفان قادر کا نام دیدیا

چیف الیکشن کمشنر کیلئے پیپلزپارٹی نے عرفان قادر کا نام دیدیا
January 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں اہم  پیشرفت ہوئی ہے ،  پیپلزپارٹی نے  سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا نام تجویز کردیا، مسلم لیگ ن کی جانب سے حمایت کا عندیہ ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے  ، حکومت اوراپوزیشن معاملہ حل کرنے کے قریب پہنچ گئے ۔ چیف الیکشن کمشنر  اور ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے عرفان قادر کا نام تجویز کردیا جبکہ مسلم لیگ ن نے عرفان قادر کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ  الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر  بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے ، واضح رہے کہ حکومت نے پہلے بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام تجویز کئے تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق تارڑ کے نام تجویز کئے گئے تھے۔