Friday, March 29, 2024

چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم نے تاحال نام فائنل نہیں کئے، پرویز خٹک

چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم نے تاحال نام فائنل نہیں کئے، پرویز خٹک
December 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیر اعظم نے تاحال نام فائنل نہیں کئے۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے جلد اتفاق ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے مشاورت شروع نہیں ہوئی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کے لئے موخر کر دیا ، ایک تمہارا  ایک ہمارا فارمولا کے تحت حکومت نے بلوچستان کے لئے میر نوید جان بلوچ کا نام دیا ۔ سندھ کے ممبر کے لئے اپوزیشن کا ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔ تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی دو نشستیں  پہلے ہی خالی پڑی ہیں جب کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ بھی  چھ دسمبر کو  خالی ہو جائے گا۔