Saturday, April 20, 2024

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست‘ تحریری جواب طلب

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست‘ تحریری جواب طلب
December 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے عدلیہ کے بارے میں بیان دینے پر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مقامی شہری منیر احمد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل ا ظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات کرانے اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ سردار رضا خان نے یہ بیان دیا کہ وہ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند نہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے عدلیہ مخالف بیان دے رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان توہین عدالت کے زمرے آتا ہے اس لیے جسٹس ریٹائرڈسردار رضا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے بائیس دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔