Monday, April 22, 2024

چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز،عمران خان اور جہانگیرترین کےخلاف نااہلی کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز،عمران خان اور جہانگیرترین کےخلاف نااہلی کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی
March 8, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہوگئی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کےخلاف نااہلی کی درخواست پر مزید کارروائی نہ ہوکسی نعیم الحق کہتے ہیں حکومت بوکھلا ہٹ میں عمران خان کے خلاف کیسز درج کروا رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی کے باعث الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ مسلم لیگ کے رہنماﺅں کے وکیل اکرم شیخ نے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءشرجیل عدنان شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے قومی اداروں کی توہین میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ الیکشن کمیشن عمران خان کی توہین آمیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستوں پر سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔