Thursday, April 25, 2024

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے، سینیٹر مشاہداللہ

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے، سینیٹر مشاہداللہ
January 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس  کے بعد سینیٹرمشاہداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں  پارلیمنٹ کو اس کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔ سینیٹرمشاہداللہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں یہ معاملہ نہیں جانا چاہیئے۔ آج کی میٹنگ میں ہم اس  معاملے کو حل کرنے کے بہت  قریب آچکے ہیں۔ اگلی ہفتے میٹنگ میں یہ  معاملہ حل ہو جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ ممبران کے ناموں میں کوئی  تبدیلی  نہیں آئے گی۔ چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے ناموں پر غور کیا جا سکتا ہے۔