Monday, May 13, 2024

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، وزیر اعظم کا شہباز شریف کو خط، 3 نام تجویز

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، وزیر اعظم کا شہباز شریف کو خط، 3 نام تجویز
January 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا، وزیراعظم عمران خان نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویز کردیئے۔ [caption id="attachment_262429" align="alignnone" width="900"]چیف الیکشن کمشنر، تقرر، وزیر اعظم، شہباز شریف کو خط، 3 نام تجویز، اسلام آباد، 92 نیوز چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، وزیر اعظم کا شہباز شریف کو خط، 3 نام تجویز[/caption] وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری معاملہ پرلیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کو خط میں 3 نا م تجویز کر دئیے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن، سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔ عمران خان نے خط میں لکھا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التواء معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔