Friday, April 26, 2024

چیف الیکشن کمشنر جلد کراچی میں این اے246کا دورہ کریں گے

چیف الیکشن کمشنر جلد کراچی میں این اے246کا دورہ کریں گے
April 15, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلد کراچی جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں بائیومیٹرک مشین کے ذریعے ووٹنگ کا امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان این اے دوسوچھیالیس میں انتخابی انتظامات کا جائزہ اور بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل سے متعلق رینجرز حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق گزشتہ روز رینجرز نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے بائیومیٹرک ووٹنگ کیلئے درخواست تھی تاہم فی الحال اس  کا امکان نہیں۔ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ میں کئی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے  دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں معیاری سیاہی استعمال ہوگی،جو بیلٹ پیپر پر پھیلے گی نہیں اور جلد خشک ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنرسےجماعت اسلامی کراچی کےامیرنعیم الرحمان اورمیاں اسلم نے ملاقات کی ہے۔ جماعت اسلامی کےوفد نے چیف الیکشن کمشنرکواین اے 246 میں ممکنہ دھاندلی پرتحفظات سےآگاہ کیا