Thursday, April 25, 2024

چیف الیکشن کمشنر اورممبران تقرری تنازع مستقبل بنیادوں پر حل کرنےکا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر اورممبران تقرری تنازع مستقبل بنیادوں پر حل کرنےکا فیصلہ
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اورممبران کی تقرری کا تنازع مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے تعیناتی رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلئے رولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ شامل کیا جائے گا۔ موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں، ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے، پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے۔