Monday, May 13, 2024

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو دوبارہ ہو گا

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو دوبارہ ہو گا
January 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اجلاس پیر کو دوبارہ ہو گا۔ حکومت کی جانب سے پہلے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تجویز کردہ نام اپوزیشن کو بھیجے جائیں گے۔ اپوزیشن اس کے بعد نام بھجوائے گی۔ لیگی رہنما مشاہد اللہ نے کہا امید ہے آئندہ اجلاس میں اتفاق ہو جائیگا۔ وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا چیف الیکشن کمشنر کے نام بند لفافے میں ہیں۔ اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کیے ہیں۔ اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ 20 جنوری کو اتفاق رائے نہ ہوسکا تو 21 جنوری کو دوسرے فارمولے پرغور کریں گے۔