Thursday, March 28, 2024

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر موخر

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر موخر
December 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر موخر ہو گیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس پیر کے روز ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری  کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ،   پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر مؤخر ہو گیا  جو آئندہ پیر تک موخر کیا گیا  ۔ کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں مزاری نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے  اجلاس موخر کیا، دو تہائی ممبران اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی، فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کرنا ہے اسلئے ممبران کا ہونا ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔