Friday, April 19, 2024

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری پر ڈیڈ لاک برقرار

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری پر ڈیڈ لاک برقرار
December 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقر ری پر ڈیڈ لا ک برقرار ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 دسمبر کو پھر طلب کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقر ری سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورتی اجلاس اسپیکر قو می اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ احسن اقبال کی گر فتاری اور بلاول بھٹو کو نیب کی جانب نوٹس جاری کرنے پر اپوزیشن نے اجلاس سے علامتی واک آوٹ کیا۔ سنیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ بلاول کی ماں کو مارا گیا ہے، وہ جلسہ کرنا چاہتا ہے آپ اسے روک رہے ہیں۔ احسن اقبال پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمان کا نظام آگے بڑھے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورتی اجلاس ایک بارپھر ڈیڈلاک کا شکار ہو گیا اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بغیر کاروائی 30 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ڈیڈلاک ہے ، حکومت چاہتی ہے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیف الیکشن کمشنر لگایا جائے جبکہ اپوزیشن کسی اور کے نام کا مطالبہ کررہی ہے۔