Friday, March 29, 2024

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلئے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلئے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ملاقات ہوئی ۔ دونوں ایوانوں کے سربراہوں نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیے ،  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کر لیں گے ، ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا۔