Friday, April 19, 2024

چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،جواب طلب

چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،جواب طلب
July 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں چیف افسر  میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی ، عدالت نے سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی عباس  بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس شمس محمود مرزا نے  سائل شمائل  پراچہ  کی درخواست پر سماعت کی  ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ٹرنر روڈ پر قائم شہری کے آفس کی سیڑھیوں کو  تجاوزات  قرار دے کر مسمار کرنے کا نوٹس بھیجا جس پر شہری نے  عدالت کو درخواست دی ،عدالت نے داد رسی کیلئے درخواست چیف آفیسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا دی جبکہ درخواست گزار کو سننے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیڑھیوں کی مسماری سے روکا۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم کے برعکس سیڑھیاں مسمار کر دی گئیں جو کہ چیف افسر مذکورہ اقدام توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ عدالت نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔