Friday, March 29, 2024

چیف آف نیول سٹاف کا پاک چین بحری مشقوں کا معائنہ،نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا

چیف آف نیول سٹاف کا پاک چین بحری مشقوں کا معائنہ،نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
November 20, 2016

 کراچی(92نیوز)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نےپاک  چین مُشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں کا مقصد  سی پیک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاکستان اور چین کی  بحری مشقوں کا معائنہ کیا  ۔ مشقوں کا مقصد مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور سی پیک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔نیول چیف نے کھلے سمندر میں جاری مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والےبحری جہازوں کی جنگی چالوں کا بھی جائزہ لیا  ۔