Friday, March 29, 2024

چیف آف دی نیول اسٹاف کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

چیف آف دی نیول اسٹاف کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
January 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران امیر البحر نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسہ، سیکریٹری دفاع میجر جنرل (ر) کمال گنارنے اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ سری لنکا کے وزیر اعظم اور سیکریٹری دفاع کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی و استحکام اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تسلیم کیا۔ معززین نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اقدامات اور کردار کو سراہا۔  چیف آف دی نیول اسٹاف ، وزیر اعظم ، سری لنکا ، فوجی سربراہان ، ملاقاتیں کولمبو میں نیول، آرمی اور ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل کا متعلقہ سروس کمانڈز نے پرتپاک استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا ، بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیوندرا سلوا اور فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل سمنگالا ڈیاس سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران سمندری تحفظ اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چیف آف دی نیول اسٹاف ، وزیر اعظم ، سری لنکا ، فوجی سربراہان ، ملاقاتیں نیول چیف نے سمندری دہشت گردی سمیت بحری قزاقی، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ معززین نے مختلف جہتوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور مختلف دفاعی شعبوں میں باہمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔  چیف آف دی نیول اسٹاف ، وزیر اعظم ، سری لنکا ، فوجی سربراہان ، ملاقاتیں امیرالبحر نے سری لنکا کے کمانڈر سدرن نیول ایریا ریئر ایڈمرل قصپا پاول ، کمانڈر ایسٹرن نیول ایریا ریئر ایڈمرل میرل وکرماسنگھے اور نیول ڈاکیارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے مختلف بحری امور میں سری لنکا بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ نیول چیف کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین عموماً اور مسلح افواج کے مابین خصوصاً دفاعی تعلقات میں مزید اضافے کا باعث ہو گا۔