Saturday, May 18, 2024

چیف آف آرمی سٹاف تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے

چیف آف آرمی سٹاف تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے
June 15, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہنچ گئے ہیں۔ کریملن کے سامنے چیف آف آرمی سٹاف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ COAS2 انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔ اس موقع پر رشین بینڈ نے پاکستانی ترانہ بجایا۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف روس کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔