Friday, April 19, 2024

چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ مصرکے عمرعبدالمغید نے جیت لی

چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ مصرکے عمرعبدالمغید نے جیت لی
October 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)چیف آف  آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 2016 مصر کے عمر عبد المغید نے جیت لی۔ جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شب کا فائنل مصحف سکوائش کمپلیکس میں مصر کے عمر عبدالمغید اور ملائیشیا کے ایوان یوئن کے درمیان کھیلا گیا۔ مصر کے عمر عبدالمغید نے  بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریف کو3 صفر سے ہراکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلے  میں عمر عبدالمغید نے مدمقابل کو 11۔8۔۔۔11۔۔5۔۔۔اور 11۔4  سے شکست دی۔ دوںوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 40 منٹ تک جاری رہا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  چیمپئن شپ جیتنے والے عمرعبدالمغید اوررنر اپ ایوان یوئن کو ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھیں۔۔