Friday, March 29, 2024

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
June 9, 2019

 مکہ (92 نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ آرمی چیف کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔

عمرے کے بعد آرمی چیف کو خانہ کعبہ کے اندر لے جایا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے خوصی طور پر خانہ کعبہ کا دورزاہ کھولا گیا جہاں انھوں نے پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

 حرم میں موجود پاکستانیوں نے آرمی چیف کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور خیر مقدمی طور پر ہاتھ ہلاتے رہے۔