Friday, April 26, 2024

چیریٹی فٹ بال میچ: ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی ٹیم نے فارمولا ون کی ٹیم کو2-3سے شکست دیدی

چیریٹی فٹ بال میچ: ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی ٹیم نے فارمولا ون کی ٹیم کو2-3سے شکست دیدی
May 21, 2015
مناکو (ویب ڈیسک) مناکو کی چیریٹی ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے کھیلے گئے فٹ بال میچ کا انعقاد مناکو کے شہزادہ البرٹ ٹو نے کیا جس میں فارمولا ون اور ٹینس سٹارز نے حصہ لیا۔ ٹینس سٹارز کی ٹیم کے کپتان نوواک جوکووچ اور فارمولا ون کے کپتان فلپ ماسا تھے۔ جوکووچ کی ٹیم میں بلغاریہ کے ٹینس پلیئر گریگور دی میتروو، دیمیتار برباتوو اور اٹلی کے سابق فٹ بال کھلاڑی مارکو سیمون شامل تھے جبکہ ماسا کی ٹیم میں ریڈ بل کے ڈرائیور ڈینیل ریکارڈو، سرگیو پیریز اورگین کارلو فشیلا نے شرکت کی۔ چیریٹی میچ میں جوکووچ کی ٹیم نے فلپ ماسا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔