Thursday, April 18, 2024

چیرمین سیںیٹ صادق سنجرانی سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

چیرمین سیںیٹ صادق سنجرانی سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
December 19, 2018
ریاض (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی۔ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے کمانڈر راحیل شریف سے ملاقات ریاض میں ہوئی۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نےاسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی IMCTC کےہیڈکوارٹر کادورہ کیا جہاں ان کا استقبال IMCTC کےکمانڈر جنرل راحیل شریف اور ڈپٹی کمانڈرجنرل عبدالرحمٰن نے کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل نےصادق سنجرانی اور انکے وفد کوIMCTC کی کارکردگی اور اسکے اغراض و مقاصد پر بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ یہ ادارہ کسی ملک ، قوم یا فرقہ کے خلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔ چئیرمین سینٹ اور وفد میں موجود سینیٹرز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔