Wednesday, April 24, 2024

چیخوں کی اصل وجہ 10 سال کا حساب مانگنا ہے ، صمصام بخاری

چیخوں کی اصل وجہ 10 سال کا حساب مانگنا ہے ، صمصام بخاری
July 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ چیخوں کی اصل وجہ گزشتہ 10برسوں کا حساب مانگنا ہے ، نوازلیگ کو اپوزیشن میں آنے کے بعد ہی ورکرز کنونشن کیوں یاد آگئے؟۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انارکی پھیلانے کیلئے نوازلیگ نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے ، عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے کرپشن بچانے کیلئے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے، چیخوں کی اصل وجہ گزشتہ 10برسوں کا حساب مانگنا ہے،قومی اداروں کی بدنامی کیلئے عالمی فرموں کی خدمات لی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سستی روٹی، آشیانہ، لیپ ٹاپ، میٹرو جیسے منصوبوں کا جواب دینا ہوگا۔