Saturday, May 11, 2024

چیئرمین نیب کی ظفر مرزا، عامر کیانی سمیت دیگر افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری

چیئرمین نیب کی ظفر مرزا، عامر کیانی سمیت دیگر افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری
June 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت صحت میں کرپشن پرمشیر صحت ظفرمرزا کیخلاف چھان بین شروع ہوگئی، تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کھل گئی، نیب اگزیکٹو بورڈ نے تین کرپشن کے حوالے سے تین انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل نیب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، نیب اگزیکٹوبورڈ نے تین انکوائریوں کی منظوری دی جس میں سابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی سمیت دیگر کے خلاف وزارت میں کرپشن کے الزامات پر انکواری شامل ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سی ڈی اے افسران، اہلکاروں اور دیگر کے کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، وزارت پٹرولیم کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے کے بعد وزارت کو واپس بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق احتساب عدالتوں میں 1229 بدعونانی کے ریفرنس زیرسماعت ہیں جن کی مالیت تقریبا 900 ارب سے زائد ہے۔