Sunday, April 28, 2024

چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور کاڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ کا چیک

چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور کاڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ کا چیک
October 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے عوامی حلقوں کی جانب سے فنڈز  دینے کا سلسلہ جاری ہے ، چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیر اعظم کی اپیل پر پاکستانیوں نے خیرمقدم کیا  جس سے  فنڈز کا گراف تیزی سے اوپر جانے لگا۔ یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ چیئرمین اویس رؤف چودھری نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے ڈیم کی تعمیر تک ہر سال ایک کروڑ روپے کا فنڈ دیا جائے گا۔ اس موقع پر  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار  نے اویس رؤف چودھری کو یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے چیک وصولی کی رسید دی۔