Tuesday, May 14, 2024

چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت کورونا کا شکار

چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت کورونا کا شکار
March 29, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت خود کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔ڈاکٹر پروفیسر محمود شوکت پی کے ایل آئی میں زیر علاج ہیں ۔

پروفیسر محمود شوکت نے عوام کے لئے خصوصی پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اپنی زندگی کی حفاظت کریں  اور فیس ماسک لازمی پہنیں ، مجھ سے کہیں کوئی ایس او پیز میں کوتاہی ہو گئی  میں اپنی غلطی کی سزا آئی سی یو میں داخل ہونے کی صورت میں بھگت رہا ہوں۔

پروفیسر محمود شوکت نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ اب میری ریکوری ہو رہی ہے، کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے، یہ انسان کی سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ڈراؤنا خواب ہے، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اپنائیں، اپنا،اپنے گھر والوں کا اور اردگرد ماحول کا خیال رکھیں۔