Thursday, April 25, 2024

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی گولڑہ شریف آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی گولڑہ شریف آمد
August 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گولڑہ شریف آمد ہوئی۔ سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی سے ان کے والد حضرت پیر شاہ عبدالحق گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے وصال پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی روحانی، علمی اور دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، مصطفیٰ نواز کھوکھر  بھی ساتھ تھے۔ ادھر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی گولڑہ شریف آمد ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے پیر سید معین الحق گیلانی سے اظہار تعزیت کیا۔ پیر شاہ عبدالحق گیلانی کے بلند درجات کے لئیے دعائے مغفرت کی۔