Thursday, May 9, 2024

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے
February 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے۔ حکومت مخالفت تحریک سے متعلق پنجاب کی پارٹی قیادت سے ملاقاتیں اور مشاورت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی پنجاب کی قیادت سے ملاقات اور اہم اجلاس کریں گے ۔ بلاول بھٹو مارچ میں اعلان کردہ تحریک کے سلسلے میں مشاورت کریں گے ۔ تحریک کے دوران پنجاب جلسوں، کنونشنز کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وسطی پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں کی دی گئی تجویز پر بھی مشاورت کریں گے ۔ بلاول بھٹو کے فیصل اباد، سرگودھا، گوجرانوالا اور ساہیوال میں جلسے مجوزہ ہیں ۔ جلسوں کے علاوہ ورکرز، کسان ، طلبہ کنونشن کیلئے بھی پنجاب کی قیادت سے مشاورت ہو گی۔