Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا پنجاب میں دوبارہ سیاسی میدان سجانے کا اعلان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا پنجاب میں دوبارہ سیاسی میدان سجانے کا اعلان
March 11, 2017
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں دوبارہ سیاسی جلسوں کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جلد ملتان کے جلسے کی تاریخ اور ریلیوں کا شیڈول جاری کریں گے جبکہ قمر الزمان کائرہ کہتے ہیں کہ دہشت گردوں سے نواز شریف اور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو خطرہ ہےسکیورٹی دی جائے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تنظیمی طورپر مضبوط کرنے کےلئے بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں ڈیرے ڈال لئے جس میں انہوں نے جیالے عہدیداروں کی تقرری کےلئے ساہیوال ،پاکپتن ،اوکاڑہ،شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کےلئے انٹرویوکئےبلاول نے دوبارہ سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور جلسے جلوس ریلیوں کا اعلان کر دیاہے ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملتان کے جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ اجلاسوں کے بعدمیڈیا گفتگو میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ دہشت گردی سے نواز شریف اورعمران خان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے ہماری قیادت اور جلسوں کےلئے سکیورٹی دی جائے۔ نواز شریف اور عمران خان دہشت گردوں کے حامی ہیں پیپلزپارٹی تو ہمیشہ دہشت گردوں کو کھٹکتی ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے ارکان قومی اسمبلی کی لڑائی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شوکت بسرا حملہ کیس کی رپورٹ کو فوری سامنے لایا جائے۔