Monday, September 16, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 95 میانوالی سے جیت گئے ،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 95 میانوالی سے جیت گئے ،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
July 26, 2018
میانوالی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان این اے 95 میانوالی سے جیت گئے ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے  میانوالی کے حلقہ این اے 95 میں 80ہزار سے زائد ووٹوں سے فتح سمیٹی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک لاکھ 28 ہزار 610 ووٹ حاصل کئے ۔ حلقہ این اے 95 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبید اللہ خان شادی خیل نے 48 ہزار 411 ووٹ لئے ۔