Friday, April 19, 2024

چیئرمین پی سی بی کی مصروفیات ‘ وقار یونس خالی ہاتھ لوٹ گئے

چیئرمین پی سی بی کی مصروفیات ‘ وقار یونس خالی ہاتھ لوٹ گئے
December 2, 2015
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق وقاریونس نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو ٹور رپورٹ جمع کرانا تھی۔ وہ پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے مگر شہریار خان ذاتی مصروفیات کے باعث دفتر نہ آئے جس کے باعث ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی اور روانہ ہو گئے۔