Saturday, April 27, 2024

چیئرمین پی سی بی کی آج نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات متوقع

چیئرمین پی سی بی کی آج نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات متوقع
October 20, 2015
نئی دہلی (92نیوز) شیو سینا کے احتجاج پر چیئرمین پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے صدر کے درمیان منسوخ ہونے والی ملاقات کے بعد بورڈ حکام کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات نئی دہلی میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شہریارخان اور بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے درمیان ملاقات ممبئی میں طے تھی لیکن ملاقات سے قبل ہی انتہاپسند شیو سینا کے جنونیوں نے بی سی سی آئی دفتر پر دھاوا بول دیا۔ شہریارخان ملاقات کے لئے ہوٹل سے نکل چکے تھے لیکن انہیں واپس جانا پڑا اور بی سی سی آئی نے انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ملاقات منسوخ کر دی۔ شہریارخان پر انتہاپسندوں کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں فوری طور پر نئی دہلی بلا لیا۔ آج چیئرمین پی سی بی کی بھارتی بورڈ کے نائب صدر ارون جیٹلی یا آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی شام کو میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔