Thursday, April 18, 2024

چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو ان کےعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت ہونے  کی بناء پر مسترد کردیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست  گزار محمد علی گیلانی نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان  نے پاک بھارت سیریز کے لئے  اپنے ہم منصب سےبرابری کی سطح پربات چیت نہ  کی اور سیریز کے بارے میں  متعلقہ  حکام کو بے خبر رکھا ۔ اس طرح شہریار خان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اس لیے ان کو پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے  ۔ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی پی شہریار خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کردی۔