Friday, April 26, 2024

چیئرمین پی سی بی کاانتخاب 4ستمبر کو لاہور میں ہوگا

چیئرمین پی سی بی کاانتخاب 4ستمبر کو لاہور میں ہوگا
August 28, 2018
لاہور( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  کے انتخاب کے لئے الیکشن چارستمبرکولاہورمیں ہوگا،اسی روز کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوں گے۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈافضل حیدر کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چیئرمین کاالیکشن چارستمبرکوہوگا ۔ الیکشن کے انعقاد کے لئے پی سی بی میں اسی روز اجلاس طلب کیاگیاہے ، اجلاس کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کئے جانے کے بعد اعتراضات سنے جائیں گے اور سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوسرا ایجنڈا امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنا ہو گا، جس کےبعدچیئرمین پی سی بی کیلیے ووٹنگ کا عمل ہو گا ۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ ممبرز احسان مانی اور اسد علی خان شامل ہیں۔احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔