Thursday, March 28, 2024

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتان سے ٹیلی فونک گفتگو، پُرسکون رہ کر باقی میچ کھیلنے کی ہدایت

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتان سے ٹیلی فونک گفتگو، پُرسکون رہ کر باقی میچ کھیلنے کی ہدایت
June 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کے کپتان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ احسان مانی نے سرفراز احمد کی حوصلہ افزائی کی اور پُرسکون رہ کر باقی میچ کھیلنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کو کہا ٹیم باقی چار میچوں میں اچھی کارکردگی پر فوکس کرے۔ بے بنیاد خبروں پر توجہ دینے کی بجاۓ کھیل پر توجہ دیں۔ احسان مانی  کا کہنا تھا پاکستانی قوم اور شائقین کرکٹ کو ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ سرفراز احمد نے آئندہ میچوں میں بھرپور کارکردگی کی یقین دہانی کروائی اور کہا قوم کو کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے۔