Thursday, May 9, 2024

چیئرمین پی سی بی نے ندا ڈار کو ویمنز ٹی 20 ٹیم آف ایئر کی کیپ تھما دی

چیئرمین پی سی بی نے ندا ڈار کو ویمنز ٹی 20 ٹیم آف ایئر کی کیپ تھما دی
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ندا ڈار کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف ایئر کی کیپ تھما دی۔ گزشتہ ہفتے ندا ڈرا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی آف ایئر کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ندا ڈرا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی آف ایئر کی ٹیم کی کیپ کو بڑا اعزاز قرار دیا۔