Friday, March 29, 2024

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اسٹاک ایکسچینج کا دورہ
October 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

رمیز راجہ نے سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے نہ کھیلنے سےاندازہ ہوا کہ اگر آپ کی کرکٹ اکانومی مضبوط ہو گی تو کسی ملک کی ٹیم اس طرح نہیں جائے گی۔ کرکٹ اکانومی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اچھی کرکٹ کے لئے مضبوط فنانشل سسٹم ضروری ہے۔ قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی توسب کا فائدہ ہو گا۔ یقین ہے کہ آگے چل کر چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بہترین ٹیم میدان میں اتاریں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اسکول کرکٹ بہت پیچھے رہ گٸی ہے۔ پچز اور گراس روٹ کرکٹ کا بہت برا حال ہے۔ آہستہ آہستہ چیزوں کو بہتر کریں گے۔