Saturday, April 20, 2024

چیئرمین پی سی بی دو ہزار تیئس کے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے پرامید

چیئرمین پی سی بی دو ہزار تیئس کے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے پرامید
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی دو ہزار تیئس کے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔

احسان مانی کا کہنا ہے 2023 میں پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کا شرکت کرنا بڑی پیش رفت ہو گی ۔ امید ہے 2023 تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال کے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کے پاس وقت نہیں، جون میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانا شیڈول ہیں۔