Saturday, April 20, 2024

چیئرمین پی سی بی احسان مانی زمبابوے کیساتھ کرکٹ تعلقات کے معترف

چیئرمین پی سی بی احسان مانی زمبابوے کیساتھ کرکٹ تعلقات کے معترف
November 1, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی زمبابوے کے ساتھ کرکٹ کے تعلقات کے معترف، چیئرمین زمبابوے کرکٹ نے بھارت کی پاکستان دشمنی کوبے نقاب کردیا۔ کہتے ہیں بھارتی حکومت نے اپنے سفارتخانے کے ذریعے اپنے کوچ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی درخواست کی تھی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  پاکستان کا دورہ کرنے والی تمام ٹیموں کے مشکور ہیں۔ جنوبی افریقہ کی سیکورٹی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ چیئرمین زمبابوے کرکٹ نے بھارت کی پاکستان دشمنی کو بے نقاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے سفارتخانے کے ذریعے اپنے کوچ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی درخواست کی۔۔ پاکستان نے ہمارے بھارتی کوچ کو ویزہ جاری کر دیا تھا۔ چئیرمین زمبابوے کرکٹ کا کہناتھا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ یکجہتی کرنے آئے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ پاکستان میں آ کر گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے۔