چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کا معاملہ، اپوزیشن میں تقسیم پیدا ہو گئی
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن میں تقسیم پیدا ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کے فیصلے پر سخت ناراض ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ سے رابطہ کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے استفسارکیا کہ کیا ن لیگ نے پی اے سی چیئرمین کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت کی یا اعتماد میں لیا ۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹوکو مشاورت نہ ہونے کا بتایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ پی اے سی چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہی ہو ،جبکہ پیپلز پارٹی رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تسلیم نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے آئندہ چند روز میں حتمی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔